بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسامہ بن لادن کا بیٹا اہلیہ سمیت مصرسے ترکی ڈی پورٹ

اسامہ بن لادن کا بیٹا اہلیہ سمیت مصرسے ترکی ڈی پورٹ

قاہرہ۔القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کا مصرمیں داخلہ بند کر کے انہیں ترکی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ عمر بن لادن اپنی اہلیہ کے ہمراہ قطر سے مصر ایئرپورٹ پہنچے تو ان کی دستاویزات کی چیکنگ کے دوران ان کے سعودی پاسپورٹ کا پتہ چلا جس پر انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔مصرمیں داخلے کی اجازت نہ ملی تو دونوں میاں بیوی نے ترکی جانے کی خواہش کا اظہارکیا جس پر انہیں ترکی ڈی پورٹ کردیا گیا۔