بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پامپورہ فوجی قافلے پر حملے میں پاکستان ملوث ہے ، ،شیو سینا

پامپورہ فوجی قافلے پر حملے میں پاکستان ملوث ہے ، ،شیو سینا

ممبئی۔بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپورہ میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو اس کا بھرپور جواب دیا جائے ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ کرنسی پر پابندی کے جموں وکشمیر میں دہشتگردی کا سلسلہ ختم ہوجانا چاہیے تھا لیکن اس کے برعکس دہشتگرد حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے ۔

دوسالوں میں کئی فوجی جوان مارے جاچکے ہیں ملک کی تاریخ میں کبھی اتنے حملے نہیں ہوئے تھے ۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پریکر کو جواب دینا چاہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے ؟