بریکنگ نیوز
Home / کھیل / برسبین ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب

برسبین ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب

برسبین۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 رنز سے شکست دیدی تاہم اسد شفیق کی شاندار بلے بازی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔

برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 450 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے شروع ہوا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو جیت کے لئے 108 رنز درکار تھے جب کہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں۔

میچ کے آخری دن کے آغاز پر بھی اسد شفیق نے شاندار بلے بازی جاری رکھی لیکن جب وہ 137 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو مچل اسٹارک کی تیزی سے اٹھتی ہوئی شارٹ پچ گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔ اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد راحت علی نے یاسر شاہ کو سنگل لے کردیا تاہم مچل اسٹارک کی آخری گیند یاسر شاہ کے بیٹ سے چھو کر سلپ میں گئی تو وہ اپنی کریز سے باہر نکل گئے اور اسٹیون اسمتھ نے پھرتی دکھاتے ہوئے گیند وکٹوں پر دے ماری جس سے ان کی ذمہ دارانہ اننگز بھی 33 رنز پر پہنچ کر اختتام پزیز ہوگئی اور یوں آسٹریلیا 39 رنز سے کامیاب ہوگیا۔