بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل

ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل

ممبئی۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں شانداراداکاری کرکے خوب داد حاصل کی اوراب اداکارہ جلد ہی بالی ووڈ میں اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” میں ڈیبیو کرتی بھی نظرآئیں گی لیکن اب ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے اداکارہ نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں بھی جگہ بنالی ہے۔

برطانوی جریدے “ایسٹرن آئی” کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناؤ کے لیے ایک سروے کرایا گیا، سروے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں نویں نمبرپرجگہ بنائی ہے جب کہ ماہرہ فہرست میں واحد پاکستانی بھی ہیں۔