بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے


ممبئی۔ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پارٹیلنٹ کے لیے کھلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف سامنے آگئے ہیں۔ سیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے بھی کھلی ہے جب کہ سرحد پارٹیلنٹ کےلیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے۔