بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں مسلمانوں سے مذہبی منافرت کاایک اور دلخراش واقعہ

امریکہ میں مسلمانوں سے مذہبی منافرت کاایک اور دلخراش واقعہ


نیویارک۔امریکا میں مسلمانوں سے مذہبی منافرت کا ایک اور دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے،نیویارک میں فوڈاسٹورکے باہرمسلمان لڑکی کے چہرے پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی گئی۔

واقعہ نیو یارک کے پوش ترین علاقے مین ہٹن کے سیونتھ ایونیوپر پیش آیا، 34برس کینیتھن گرینے21برس کی مسلم لڑکی کواپنا بیگ بھی دے مارا اور اسکا گلادبوچ لیا، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔نیویارک میں اس ہفتے مسلمانوں کیخلاف منافرت کایہ تیسراواقعہ ہے،اس سیپہلے پولیس اہلکارکے علاوہ ایک اورخاتون کوبھی منافرت کانشانہ بنایا جاچکاہے۔