بریکنگ نیوز
Home / بزنس / بجلی 3.60 روپے فی یونٹ سستی کرنے کے لئے درخواست نیپرا میں جمع

بجلی 3.60 روپے فی یونٹ سستی کرنے کے لئے درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 3.60 روپے فی یونٹ سستی کرنے کے لئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس میں نیپرا سے نومبر کے لئے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے نومبر کے لئے بجلی 3.60 روپے سستی کرنے کی درخواست کی ہے نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی درخواست فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ نیپرا درخواست پر 27 دسمبر کو سماعت کے بعد بجلی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ۔