بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایبٹ آبادتیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق، 5زخمی

ایبٹ آبادتیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق، 5زخمی


ایبٹ آباد۔ایبٹ آباد کے علاقے نملی میرا میں تیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق 5زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایبٹ آباد سے راولپنڈی آنے والی مسفار وین نملی میرا کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔

کھائی میں گرنے کے باعث وین میں سوار7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور5زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں اور لاشیوں کو وین سے نکال گر ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ زخمیوں میں3کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق وین حادثہ تیز رفتاری کی باعث پیش آیا۔