بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایران بارڈر پر پاکستان گیٹ کا افتتاح کردیا گیا

ایران بارڈر پر پاکستان گیٹ کا افتتاح کردیا گیا


سدرن سندھ کمانڈکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاک ایران بارڈر کے مقام تفتان پر پاکستان گیٹ کا افتتاح کردیا ہے ۔سدرن کمانڈ کے ترجمان کے مطابق گیٹ کاافتتاح پاک ایران بارڈر کے قریب تفتان کے مقام پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر کے پہلے مرحلے کے مکمل ہونے پر کیا گیا ہے ، جسکی تعمیر پر کام کا آغازگذشتہ سال 16جولائی کو شروع ہوا تھا ۔گیٹ کا احاطہ 200گزتک پاکستانی سرزمین کے حدود میں ہے ، جس کوبارڈر کے دونوں طرف سے 2کلومیٹر کے فاصلے سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ ایران بارڈر کے راستے ہرسال ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی یورپ سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے اور دوسرے حفاطتی آلات نصب کردیے گئے ہیں ۔