بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فرانسیسی ٹیم نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کردیا

فرانسیسی ٹیم نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کردیا


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں فرانسیسی ٹیم نے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کردیا جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے اس کا اہم ڈیٹا اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کے تشکیل کردہ سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اب فرانسسیسی تحقیقاتی ٹیمنے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کیا اور وائس ریکارڈر سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے بلیک باکس کا اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔انجینئر اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے نہیں آئی، سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے وائس ریکارڈر سے کاک پٹ کا تمام ڈیٹا اور ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے جس میں پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا بلیک باکس میں جہاز کے انجن سمیت مختلف حصوں کی معلومات بھی موجود ہے جب کہ فرانسیسی کمپنی ڈیٹا کی مدد سے 3 سے 4 روز میں رپورٹ مرتب کرے گی جو تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کی جائے گی۔واضح رہے کہ 7 دسمبر کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ جہاز میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔