بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / آسٹریلیا ء میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام

آسٹریلیا ء میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کوشش ناکام

آسٹریلیا ء کے شہر میلبورن میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ کوشش کو ناکا م بنا دیا گیا ہے ۔
وکٹوریا پولیس چیف کمیشنر گراہم ایشٹون نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ کرسمس کے موقع پر میلبورن شہرکے اہم مقامات فلینڈر سٹریٹ ٹرین اسٹیشن،فیڈریشن سکوئراور سینٹ پال چرچ کو بندوقوں اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے چاہتے تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات پرچاقووں سے وار کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنا رکھی تھی تاہم پولیس نے ان تمام مقامات پر سیکورٹی گشت بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے ۔