بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھرپور سیاست کروں گا ،ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، آصف زرداری

بھرپور سیاست کروں گا ،ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، آصف زرداری

دبئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈہ صرف عوام کے لئے سیاست کرنا ہے ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، وطن واپسی کے بعد بھرپور سیاست کروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی سے قبل دبئی میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈہ صرف عوام کے لئے سیاست کرنا ہے ملکی مفادات پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔

ہم صرف وطن او رعوام کیلئے سیاست کرینگے انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کیلئے انتہائی پرجوش ہوں میر ے حوصلے بلند ہیں اور وطن واپس جا کر بھرپور سیاست کروں گا انہوں نے اپنے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے لئے دعا کریں تاکہ میں وطن واپس جا کر عوام کی خدمت کرسکوں