بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رینجرز کا مختلف دفاتر پر چھاپے،5 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

رینجرز کا مختلف دفاتر پر چھاپے،5 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد


کراچی ۔ رینجرز نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے تین دفاتر پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں رینجرز نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے تین دفاتر پرچھاپے مارے ۔

رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ ، ہاکی سٹیڈیم اور میٹرول پول کے قریب کارروائیاں کیں ، کارروائیوں کے دوران رینجرز نے مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیاجن میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی کے دفتر کا ایڈمن منیجر بھی شامل ہے۔ رینجرز نے چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا، رینجرز ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران دفاتر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔