بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ، مسافروں کو کراچی کی بجائے عمان پہنچا دیا

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ، مسافروں کو کراچی کی بجائے عمان پہنچا دیا

لاہور ۔ پی آئی اے نے مسافروں کو کراچی کے بجائے عمان پہنچا دیا، مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے)لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو عمان کے دارالحکومت مسقط لے گئی جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے لواحقین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی روز بروز ایسی غلطیوں سے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے قبل میں ایک نہیں کئی بار ایسے واقعات پیش آچکے ہیں ۔