بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کے 2ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کے 2ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

کراچی ۔کراچی میں احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کرپشن کے 2ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی طبعیت ناسازی کے باعث ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیاجاسکاتفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دائر2ریفرنس کی سماعت کی سماعت کے دوران جیل حکام کی جانب سے ایک میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایاگیاکہ ڈاکٹرعاصم حسین کی طبعیت 19دسمبرکوانتہائی نگہداشت کے وارڈمیں منتقل کردیاگیاہے۔

ڈاکٹروں نے ان کوایک ہفتہ کے لیے آرام کامشورہ دیاہے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم کے عارضہ قلب اوردیگربیماریوں کے ٹیسٹ کیئے جارہے ہیں جس پرعدالت نے 17ارب روپے کے کرپشن کے متعلق ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ عدسالت میں 462روپے کرپشن کے ریفرنس میں نیب نے اپناپانچواں گواہ منی اکسچینج کمپنی کے ملازم نوید کوپیش کیاجس نے اپنابیان ریکارڈکروایانیب کے وکیل کی جانب سے دستاویزات پیش کئے جانے پرملزمان کے وکلہ نے اعتراض کیاجس پرعدالت نے مزیدسماعت 6جنوری تک ملتوی کردی۔