بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کل صوابی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

عمران خان کل صوابی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے


صوابی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار کو صوابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔ صوابی میں جلسے کے انتظامات مکمل ۔ 50 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ۔ خواتین کے لئے الگ جگہ مختص کر دی گئی ۔ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کا صوابی زید میں صوابی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا جلسے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

جلسے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں خواتین کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہیں جلسے میں ایک لاکھ سے زائد کارکن کی آمد متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں عمران خان پانامہ لیکس سمیت سی پیک کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے ۔