بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کے پانی روکنے سے دریائے چناب کا پانی 4 ہزار 120 کیوسک رہ گیا

بھارت کے پانی روکنے سے دریائے چناب کا پانی 4 ہزار 120 کیوسک رہ گیا

سیالکوٹ۔ بھارت نے پانی روک لیا۔ چناب کا پانی چار ہزار ایک سو بیس کیوسک رہ گیا‘ پانی کی کمی کی وجہ سے دریا خشک ہورہا ہے اور نہر مرالہ راوی لنک مکمل طور پر خشک ہوگئی۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ 55ہزار کیوسک پانی دریائے چناب میں چھوڑنے کا پابند ہے۔

لیکن مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر شدہ بگلیہارڈیم پر بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا جس کی وجہ سے دریائے چناب پانی کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس سے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی زمینوں پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔