بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، فضائی کارروائیوں میں طالبان لیڈ سمیت 5 جنگجو ہلاک،4 زخمی

افغانستان ، فضائی کارروائیوں میں طالبان لیڈ سمیت 5 جنگجو ہلاک،4 زخمی


کابل۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں 2 مختلف فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی طالبان لیڈر عبدالرحمان سمیت 5 طالبان جنگجو اور 4 زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کمانڈمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کارروائی باٹی کوٹ ضلع میں کی گئی جس کے نتیجے میں طالبان لیڈر عبدالرحمان سمیت 3 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے 4 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آچن ڈسٹرکٹ میں کی گئی ایک اور فضائی کارروائی میں 2 مزید طالبان بھی ہلاک ہوئے۔پویس کے مطابق ضلع آچن میں فضائی کارروائی کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام طالبان غیر ملکی ہیں۔ ان کارروائیوں سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئیں جبکہ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ فضائی کارروائیاں امریکی فورسز کی جانب سے کی گئیں یا افغان ائیر فورس نے کیں۔