بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ملائیشیا ء میں پاکستانی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع

ملائیشیا ء میں پاکستانی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع

ملائیشیاء میں پاکستان کے ہائی کمیشنر سید حسن رضا نے کہا ہے پاکستان اور ملائیشیا ء فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت برآمدی اشیاء اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کے لیے بات چیت کررہے ہیں ۔
کولالمپور میں پاکستان کے ساتھ تجا رت کے موضوع پر ایک سے سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے سید حسن رضا نے ملائیشیاء میں پاکستانی مصنوعات کی درآمدات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالی ۔سیمینار میں دو سو سے زائد ملائیشین اور پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، جنہوں نے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔