بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سلمان خان نے عامر کی فلم ’’دنگل‘‘ کو ’’لگان‘‘ سے بھی بہترین قرار دیدیا

سلمان خان نے عامر کی فلم ’’دنگل‘‘ کو ’’لگان‘‘ سے بھی بہترین قرار دیدیا

ممبئی۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘ نے دبنگ خان کا بھی دل جیت لیا ہے اور انہوں نے اسے اب تک کی  بہترین فلم قرار دے دیا ہے۔

سلمان خان  اپنی سابقہ محبوبہ سنگیتابجلانی کے ساتھ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ دیکھنے تھیٹر  پہنچے جہاں انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں  اسے اب تک کی بہترین فلم قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پہلے انہوں نے فلم دیکھے بغیر ہی ٹوئٹ کردیاتھا لیکن اب دیکھ کر کہہ رہا ہوں کہ اب تک میں نے جتنی بھی فلمیں دیکھی ہیں ان میں ’’دنگل‘‘ سب سے بہترین فلم ہے۔

دبنگ خان نے کہا کہ عامرخان کی فلم ’’لگان‘‘ کو ان کی سب اچھی فلم کہا جاتا ہے لیکن اب مجھے لگتا ہے  کہ ’’دنگل‘‘ نے اسے پیچھے چھوڑدیا ہے  جب کہ عامر نے فلم میں اپنے کردار کے لیے  جسامت  میں  حیرت انگیر اضافہ و کمی کی ہے جو کہ غیر معمولی ہے اور یہ فلم کئی ریکارڈ اور ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔