بریکنگ نیوز
Home / بزنس / بی ایم ڈبلیو نے193611 گاڑیاں واپس لے لیں

بی ایم ڈبلیو نے193611 گاڑیاں واپس لے لیں

بیجنگ ۔ گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے چین سے 193611 گاڑیاں واپس منگوا لیں ، ان گاڑیوں کے ایئر بیگز میں خرابی پائی گئی تھی ، ان کی واپسی اگست میں12017 گاڑیوں سے شروع ہوئی جن 168860درآمد کی جانیوالی گاڑیوں میں خرابی پائی گئی وہ 9دسمبر 2005ء اور 23دسمبر 2011ء کے دوران تیار کی گئی تھیں ۔

جبکہ 24750سیڈانز گاڑیاں 12جولائی 2005ء سے 31دسمبر 2011ء تک تیار کی گئی تھیں ۔کوالٹی ڈاگ کے مطابق ایئر بیگز میں خرابی سے گاڑی کے اندر گیس پیدا ہو جاتی ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے اور مسافروں کیلئے خطرے کا باعث بنتی ہے ،بی ایم ڈبلیو نے وعدہ کیا ہے کہ جن گاڑیوں میں خرابی پائی گئی ہے ان کے نقائص بلا قیمت درست کردے گی۔