بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیف جسٹس انورظہیر جمالی 30 دسمبر کو عدالت عظمیٰ سے الوداعی خطاب کریں گے

چیف جسٹس انورظہیر جمالی 30 دسمبر کو عدالت عظمیٰ سے الوداعی خطاب کریں گے

اسلام آباد۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی 30 دسمبر کو عدالت عظمیٰ کے سٹاف و آفیسران سے الوداعی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے تمام ملازمین کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے خطاب کے روز چھٹی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 31 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیں گے۔