بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / یورپ کے 13ممالک میں لوگ بہترین طرززندگی سے لطف اندوزہورہے ہیں

یورپ کے 13ممالک میں لوگ بہترین طرززندگی سے لطف اندوزہورہے ہیں

یورپ میں13 ممالک ایسے ہیں جن میں وہ تمام تر سہولیات موجود ہیں جن کا استعمال کرتے ہوئے لوگ اعلی ترین طرز زندگی گذار رہے ہیں ۔ان ممالک میں رہنے کے لیے مالی طور پر مستحکم اور بہتر قوتِ خریداری کے حامل ہونا اولین شرط ہے ۔
گلاس ڈور کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق ان یورپی ممالک میں سپین ،بیلجئیم ،فرانس ،انگلینڈ،آسٹریا آئرلینڈ،ناروے ، فن لینڈ ،ہالینڈ،سویڈن ، جرمنی ، ڈنمارک اور سوئیزرلینڈ شامل ہیں ۔یہ ممالک قدرتی وسائل سے مالامال ہیں ان کی برآمدات دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ مالی طورپر بے حد مستحکم ہیں ، ان ملکو ں میں عوام کی سالانہ فی کس اوسط آمدنی 41,000/- یورو تک ہے ۔