بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 6 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 6 پولیس اہلکار ہلاک

کابل۔ افغانستان میں مختلف کارروائیوں میں 20 شدت پسند اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔شمالی افغانستان میں طالبان نے خاتون کا سر قلم کردیا، زابل کے اضلاع دائی چوپان اور میزان میں فضائی کارروائیوں میں 4 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بدخشاں میں مختلف کارروائیوں میں مقامی پولیس کے 3 ا ہلکار ہلاک جبکہ ایک طالبان کمانڈر مارا گیا۔

صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ کے دوران کمانڈر سمیت 6 طالبان ہلاک ہوگئے، صوبہ فرح میں ایک جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں حکام نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 9 ارکان ہلاک ہوگئے، شمالی صوبہ سرائے پل میں طالبان نے ایک خاتون کا سر قلم کردیا۔