بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی۔پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کو ہی اپوزیشن لیڈر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پارٹی رہنما منظور وٹو نے کہا ہے کہ سی ای سی میں آصف زرداری نے واضح کردیا تھا کہ خورشید شاہ کی کرسی کو خطرہ نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدرمنظور وٹو نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے لانگ مارچ کی تیاری شروع اور بلاول کی لاہور آمد کے بعد اسے عملی شکل دی جائیگی ۔قبل ازیں پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اپوزیشن لیڈربلال ہوں گے ،آصف زرداری پارلیمانی سیاست کریں گے۔