بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہری پور میں بس اور کیری ڈبے میں تصادم ، 7افراد جاں بحق

ہری پور میں بس اور کیری ڈبے میں تصادم ، 7افراد جاں بحق

ہری پور۔ ہری پور میں بلدھیر کے قریب بس اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکر اگئے جس سے 7افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدھیر کے قریب تیز رفتار بس کیری ڈبے سے جا ٹکرائی ، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جو 7جانیں نگل گیا۔

کیری ڈبے میں موجود ساتوں افراد ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تاہم بس ڈرائیور فرارہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ادھر فیصل آباد میں جھمرہ کے قریب ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی ہے