بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے

جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے جمعہ کو ریٹائر ہو گئے جبکہ نئے نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے چودہ ماہ پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برادری ایوان صدر میں کل منعقد ہو گی۔ جس میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اراکین قومی اسمبلی ، سیاسی رہنما ، سپریم کورٹ ارو ہائی کورٹ کے ججز سمیت وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ صدر ممنون حسین جسٹس ثاقب نثار سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے