بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز قومی ٹیم پر برس پڑے

شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز قومی ٹیم پر برس پڑے


 کراچی ۔ میلبورن میں شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز قومی ٹیم پر برس پڑے، وسیم اکرم نے کہا کہ یہ بد ترین شکست ہے، دراصل آسٹریلیا کی یہ کامیابی خود پاکستان کرکٹ ٹیم کی مرہون منت رہی،رمیز راجہ نے کہاکہ گرین کیپس اب ڈیڑھ سے دو سیشن والی ٹیم بن کر رہ گئے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے ان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے اصول طوطے کی طرح رٹانے پڑیں گے۔

سابق اوپنر شعیب محمد نے کہاکہ ٹیم کا اصل مسئلہ مائنڈ سیٹ کا ہے،گوروں پر انحصار کرنا ترک کیا جائے، غیرملکی ٹیم مینجمنٹ قومی سرمایہ کا ضیاع ہے، اپنے اہل اور باصلاحیت افراد پر بھروسہ کیا جائے توبہترنتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

بصورت دیگر ناکامیاں اسی طرح پیچھا کرتی رہیں گی۔سابق اوپنر و چیف سلیکٹر محسن خان نے خراب بولنگ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ قرار دیدیا۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کے بجائے رویہ بدلنا ہوگا، جنید خان کی اسکواڈ میں واپسی ہونی چاہیے، ایک حقیقی اوپنربھی ٹیم کی ضرورت ہے۔