بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 15 مارچ سے مردم شماری : وفاق کا صوبائی حکومت سے رابطہ

15 مارچ سے مردم شماری : وفاق کا صوبائی حکومت سے رابطہ

پشاور۔ پندرہ مارچ سے صوبے میں ممکنہ مردم شماری کے لئے وفاق نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ صوبے میں مردم شماری کے لئے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیگی ۔

محکمہ تعلیم سے زیادہ ملازمین کی خدمات اس ضمن میں حاصل کی جائیگی ۔ پندرہ مارچ سے شروع ہونے والے مردم شماری کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاگیا ہے اور صوبائی حکومت سے پندرہ مارچ سے شروع ہونے والے ممکنہ مردم شماری کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے تاکہ صوبے میں بھی مردم شماری شروع کی جا سکے ۔

صوبے کے پچیس اضلاع میں مردم شماری کے لئے اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں ۔ مردم شماری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری کے بعد محکمہ تعلیم کے ملازمین کی خدمات اس حوالے سے حاصل کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں مردم شماری کے حوالے سے افغان مہاجرین کی موجودگی پر بھی صوبائی حکومت کی جانب سے تحفظات کااظہار کیا گیا ہے ۔