بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ سخت جان ہے، آرمی چیف

پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ سخت جان ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان فوج ہے ، ہمارے جوانوں نے ہرطرح کے چیلنج کا مستعدی سے سامنا کیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایبٹ آباد کے دورےکے دوران گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے انٹرسینٹرل چیف آف آرمی اسٹاف ینگ سولجر چیمپئن شپ میں دی جانے والی تربیت کا مشاہدہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی پر جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔