بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی‘ پولیس کی کارروائیاں دو ڈاکوؤں سمیت 7ملزمان گرفتار

کراچی‘ پولیس کی کارروائیاں دو ڈاکوؤں سمیت 7ملزمان گرفتار


کراچی۔کراچی میں پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سے6 ملزمان پکڑ لئے۔ ناظم آباد سے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم پکڑا گیا۔ شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ،لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ملزمان میں عبداللہ اور مراد شامل ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے دوسری کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے بیس لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ گرفتار شدگان میں مراد، عرس، وزیر اور تنویر شامل ہیں۔

ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم فیاض کوگرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور پٹاخے برآمد ہوئے۔ ادھر کورنگی نمبر ایک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔