بریکنگ نیوز
Home / صحت / دودھ سے جلد کو شاداب اور خوبصورت بنانے کے گھریلو نسخے

دودھ سے جلد کو شاداب اور خوبصورت بنانے کے گھریلو نسخے


 کراچی۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ اگر دودھ پینا جسم کے لیے بہتر ہے تو اس کا براہِ راست استعمال آپ کے حسن کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

جلد اور چہرے کے ماہرین کے مطابق دودھ جلد کےلیے بہت مفید ہے لیکن اس کا باقاعدہ استعمال مزید فوائد بھی فراہم کرتا ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

دودھ بطور اسکن کلینزر: دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کےلیے انتہائی مؤثر ہے، یہ چہرے سے گرد وغبار صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاکر بند مسام کھولتا ہے، دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے روکتا ہے اور خشک جلد کو تر و تازہ بناتا ہے۔

طریقہ استعمال: روئی کے پھوئے (کاٹن بال) کو دودھ میں ڈبوئیے اور پانچ منٹ تک چہرے کے ہر حصے پر دائروں کی صورت میں گھمائیے۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے۔

دودھ سے خشک جلد کا علاج: خشک اور پپڑی والی جلد کےلیے دودھ ایک بہترین موئسچرائزر ہے جس کا استعمال جلد کو نمی اور غذائیت دے کر آپ کی جلد کو سارا دن شگفتہ رکھتا ہے۔