بریکنگ نیوز
Home / بزنس / اورنج ٹرین منصوبے کیلیے درآمدات کو بھی ٹیکس استثنیٰ کا فیصلہ

اورنج ٹرین منصوبے کیلیے درآمدات کو بھی ٹیکس استثنیٰ کا فیصلہ


اسلام آباد۔ وفاقی حکومت اورنج ٹرین اور سی پیک کے تحت موٹروے ودیگر منصوبوں کیلیے درآمدات کو ڈیوٹی اور ٹیکس استثنیٰ کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیلیے چینی کمپنی کی درآمد کی جانیوالی مشینری و آلات ودیگر سامان کو ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری بھجوائی ہے جس کا جائزہ لے کر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جاچکی ہے، دیگر سمریاں بھی بھجوائی گئی ہیں۔

ان سمریوں میں اورنج ٹرین کے علاوہ سی پیک کے مواصلاتی منصوبے بھی شامل ہیں اور ان کیلیے چینی کمپنیوں کو بغیر ڈیوٹی و ٹیکس مشینری وآلات سمیت دیگر سامان درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور ہورہا ہے۔