بریکنگ نیوز
Home / کھیل / سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن؛ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر365 رنزبنالئے

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن؛ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر365 رنزبنالئے

سڈنی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے پہلےدن کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنالئے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں پہلے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 365 رنز بنا لئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میٹ رنشا 167 رنز پرناقابل شکست ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے ٹیم کو 151 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

وارنر وہاب ریاض کی گیند پروکٹ کیپر سرفراز کا کیچ بنے، انہوں نے 95 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، 203 کے مجموعی سکورپرآسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری جب عثمان خواجہ (13) بھی وہاب ریاض کا شکار بن گئے، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 24 رنز بنا کر آؤٹ یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، تینوں بیٹسمین وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 365 رنز بنا لئے ہیں۔