بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردان سے پشاور جانیوالی وین کو حادثہ ،6 مسافر جاں بحق

مردان سے پشاور جانیوالی وین کو حادثہ ،6 مسافر جاں بحق


پشاور۔ پشاورمیں موٹر وے پر مردان سے آنے والی مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ ،6 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ مردان سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر رکھی رکاوٹیں توڑتی ہوئی دوسری سائیڈ پر چڑھ گئی۔ حادثے میں مسافر کوچ کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں چار افراد مو قع پر جاں بحق ہوئے جبکہ سات زخمی لائے گئے۔ دوران علاج مزید 2 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ دوسری جانب حادثے کے ایک گھنٹے بعد بھی تباہ شدہ مسافر کوچ موٹر وے سے نہیں ہٹائی جاسکی تھی