بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چین کو مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کے لئے قائل کر رہے ہیں ، بھارت

چین کو مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کے لئے قائل کر رہے ہیں ، بھارت

نئی دہلی۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چین کو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کے لئے قائل کر رہے ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے مسعود اظہر کا نام بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالے جانے سے روکے جانے کے چین کے فیصلے پر ملک سے اپنے خدشات ظاہر کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے چین کو مثبت کردار ادا کرنے کے لئے قائل کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے میں ناکامی ایک بڑی بدقسمتی ہے اور دنیا بھر میں تمام قسم کی دہشتگردی سے موثر طور پر نمٹنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین کے دوہرے معیار کی بھی عکاس ہے ۔