بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ملک بھرکے سینماؤں پر بھارتی فلموں کی نمائش بند

ملک بھرکے سینماؤں پر بھارتی فلموں کی نمائش بند


لاہور۔ ملک بھر کے سینما مالکان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بالی ووڈ فلموں کی نمائش روک دی ہے۔

بھارتی پروڈیوسرزایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے بعد پاکستانی سینیما مالکان نے بھی حالات ٹھیک ہونے تک بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کردی ہیں۔

امکان ہے کہ آج سینما مالکان اورایگزیبیٹرزبھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا باقاعدہ اعلان کردیں گے جب کہ سینما مالکان نے ٹی وی چینلوں سے بھارتی ڈرامے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔