بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / گلبدین حکمت یار کے پابندیوں کے خاتمے سے قبل کابل واپسی کا امکان

گلبدین حکمت یار کے پابندیوں کے خاتمے سے قبل کابل واپسی کا امکان


کابل ۔حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے پابندیوں کے خاتمے اوراقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے پارٹی رہنماؤں کے نام نکالے جانے سے قبل کابل واپس آنے کا امکان ہے،افغان میڈیا کے مطابق حزب اسلامی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمت یار نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ امن معاہدے کو نافذ کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پارٹی کے قیدیوں کو رہا کرے اورپناہ گزینوں کی مدد کی جائے ،یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ایک غیر ملکی سفارتکار نے کہا تھاکہ روس اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے حکمت یار کے نام کو نکالنے کو بلاک کرنے کی کوشش کررہا ہے ،واضح رہے کہ افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ۔