بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت کی نیندیں اڑ جائیں گی، بلاول

میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت کی نیندیں اڑ جائیں گی، بلاول

لاڑکانہ ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے مسلم لیگ (ن)کی نیندیں اڑ جائیں گی، ہم پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی، چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ وہ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے کے لیے وہ بیگم نصرت بھٹو کے روایتی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بی بی کا بیٹا عوام کی دعاؤں اور ووٹوں کے ساتھ پارلیمانی سیاست میں آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ میرے اور سابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت کی نیندیں اڑ جائیں گی، ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے اور سڑکوں پر بھی،چار مطالبات کا جواب تخت رائے ونڈ سے لیں گے۔