بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میرپورخاص ، سویٹ ہوم میں آتشزدگی5بچے جاں بحق

میرپورخاص ، سویٹ ہوم میں آتشزدگی5بچے جاں بحق


میرپور خاص۔ صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص میں بیت المال کے سویٹ ہوم میں آگ لگنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے،90بچوں کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ میرپور خاص کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں واقع بیت المال کے سویٹ ہوم میں لگی۔پولیس کا کہنا تھا کہ سویٹ ہوم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جبکہ سویٹ ہوم سے دیگر بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق انہوں نے عمارت میں موجود 90 بچوں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی میرپور خاص رخسار احمد کھاوڑ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ بستر کے نیچے جلنے والی مچھر مار کوائل تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ کے باعث جھلسنے سے بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر میرپور خاص کو ٹیلی فون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔