بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہباز شریف بغیر پروٹول مولانا فضل الرحمن کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

شہباز شریف بغیر پروٹول مولانا فضل الرحمن کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بغیر پروٹوکول کے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کے لئے اتفاق ہسپتال پہنچ گئے۔ جہاں پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے صحت کے بارے میں دریافت اورجلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر نے پتے کے آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان کا طبی معائنہ کیا اور ان کی حالت کے بار ے میں اطمینان کا اظہار کیا۔توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آج ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔