بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / کمپیوٹر میموری میں مائیکرو پروسیسر

کمپیوٹر میموری میں مائیکرو پروسیسر


سنگاپور۔ وہ دن دور نہیں جب کمپیوٹر کو زیادہ طاقتور بنانے کے لئے اس میں نیا مائیکروپروسیسر لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کام صرف میموری (ریم) میں اضافے ہی سے ممکن ہوجائے گا۔

این ٹی یو سنگاپور اور مختلف یورپی اداروں سے وابستہ انجینئروں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کمپیوٹر ریم کو بطور مائیکروپروسیسر استعمال کرنے کا ایک اچھوتا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس میں نئی قسم کی ’’ری ریم‘‘ (ReRAM) کے ڈیزائن میں تھوڑی سی تبدیلی کی گئی ہے۔

ریسرچ جرنل ’’نیچر سائنٹفک رپورٹس‘‘ میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق ریم میں ڈیٹا کو بائنری سسٹم (دو ممکنہ حالتوں) کے تحت وقتی طور پر محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ’’ری ریم‘‘ ڈیزائن میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی بدولت اس پر کوارٹنری سسٹم (چار ممکنہ حالتوں) میں ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔