بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ایف بی آر نے سیلزٹیکس مانیٹرنگ سخت کردی

ایف بی آر نے سیلزٹیکس مانیٹرنگ سخت کردی


اسلام آباد۔ایف بی آر نے سیلزٹیکس مانیٹرنگ سخت کردی۔ 15 شوگرملوں کی پیداوار اور فروخت کے دسمبرکے اعداد و شمار جمع کرلئے گئے جن کا موازنہ سیلزٹیکس ادائیگی سے کیاجائیگا۔ملکی ٹیکس قوانین ایف بی آر کو صنعتی یونٹس کا انوینٹری ڈیٹا جمع کرنیکا اختیار دیتے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان قوانین کی بنیاد پر شوگرملوں کے اعدادو شمار جمع کئے گئے ہیں،شوگرملز 15 جنوری کو ماہانہ سیلزٹیکس جمع کرائیں گی جس کا موازنہ پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار سے ہوگا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگلے مرحلہ بیٹری، آٹوپارٹس اور الیکٹرونک مصنوعات بنانے والے صنعتی اداروں کا ڈیٹا جمع کیا جائیگا۔