بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور، بنوں پولیس مقابلے میں 1اہلکار شہید2حملہ آور ہلاک

پشاور، بنوں پولیس مقابلے میں 1اہلکار شہید2حملہ آور ہلاک

پشاور۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس مقابلے میں کے نتیجے میں 1اہلکار شہید2حملہ آور مارے گئے جبکہ سپیشل یونٹ فورس نے کارروائی کے دوران3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ اور جوابی کارروائی کا یہ واقعہ بنوں کے علاقے بدن خیل میں پیر کے روز پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 2حملہ آور مارے گئے۔ دوسری طرف پولیس کے سپیشل یونٹ فورس نے بنوں میں کارروائی کے دوران3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ سپیشل یونٹ فورس کے مطابق گرفتار دہشتگرد سرکاری اسلحہ چھیننے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت کئی واردات میں ملوث ہیں جو کالعدم تحریک طالبان داوڑ گروپ سے وابستگی رکھتے ہیں۔ انہلیں یو ایف نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔