بریکنگ نیوز
Home / صحت / ملیریا سے بچاؤ کی نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد

ملیریا سے بچاؤ کی نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد

واشنگٹن۔ نئی نسل کی ایک ملیریا ویکسین کی انسانوں پر چھوٹے پیمانے پر آزمائش کے بعد اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

اس نئی ویکسین نے ملیریا کی وجہ بننے والے طفیلیے (پیراسائٹ) پلازموڈیئم فیلکی پیرم کے خلاف بھرپور کارکردگی دکھائی ہے۔ اگرچہ اسے انسانوں کی کم تعداد پر آزمایا گیا ہے لیکن افادیت کی وجہ سے اس کی رپورٹ سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

ویکسین نے انسانی جسم میں ملیریا پیراسائٹ آنے کے بعد انہیں ختم کرنے والی اینٹی باڈی کی تیزی سے تیاری میں مدد دی۔ اس ویکسین میں پیراسائٹ کو کمزور کرکے شامل کیا گیا ہے اور اس کے لیے تین اہم جین نکالے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں چوہوں پر جب اصل پیراسائٹ ڈالا گیا تو وہ ملیریا سے محفوظ رہے تھے۔