ٹام کروز کی ناقابل یقین فٹنس، 62 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے کا راز

ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز نہ صرف اپنی فلموں بلکہ اپنی حیران کن فٹنس کے سبب بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ مینز ہیلتھ نامی میگزین کی رپورٹ کے مطابق، ٹام کروز کی روزانہ کی ڈائٹ 1200 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں ابلی ہوئی سفید مچھلی اور سبزیاں شامل ہیں۔ وہ تیل، مکھن اور ساسز سے مکمل پرہیز کرتے ہیں اور الکوحل سے پاک مشروبات کو ترجیح دیتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز روزانہ 3 بار کھانے کے بجائے 15 مرتبہ اسنیکس لیتے ہیں، تاکہ وہ اپنی توانائی برقرار رکھ سکیں۔

ان کی خوراک میں سالمن، ڈارک چاکلیٹ، خالص جو، بلیو بیریز، ادرک، بروکولی، ٹماٹر، پالک، زیتون کا تیل، گری دار میوے، وٹامنز اور منرلز سپلیمنٹس شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق، ٹام کروز کی متوازن خوراک اور سخت فٹنس روٹین انہیں 62 سال کی عمر میں بھی جوان اور متحرک رکھتی ہے۔