215

دلیپ کمار کی حالت تشویشناک‘ ہسپتال منتقل

نئی دہلی ۔ بھارتی فلم اسٹار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک مرتبہ پھر تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق 95 سالہ دلیپ کمار کو ممبئی کے بڑے اور معروف لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں نمونیہ ہوا ہے، اورہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ شہنشاہ جذبات کو سینے کے انفیکشن کی شکایت پہلے بھی ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ پہلے بھی اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں،گزشتہ رات نہیں ایک مرتبہ پھر چیسٹ انفیکشن کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں نموینہ کی تشخیص کی ہے