192

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ٗ کرنسی کا کاروبار ٹھپ

پشاور۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت129روپے تک پہنچنے کے بعد شہر میں ڈالر کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ کے باعث کرنسی ڈیلرز اوراس کاروبار سے و ابستہ تاجروں نے کروڑوں روپے کے ڈالر خرید لئے ہیں جبکہ افغانستان کو ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بارڈر ز پر موجود اداروں کو ایک بار پھر الرٹ کردیا گیا ہے شہر میں ڈالر کا جزوی بحران پیدا ہو گیا ہے

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کرنسی ڈیلرز نے بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے ڈالر ٗریال ٗ درہم انتہائی کم قیمت پر خریدنا شروع کر دیئے ہیں ۔