پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کسٹمز نے مشترکہ آپریشن کرکے تقریباً 146 ملین روپے کی4000 سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی معلومات پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن پاک بحریہ نے ضبط شراب کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے تیار ہے۔