499

خیبر پختونخوا میں 2 ارب پودے لگانے کیلئے حکمت عملی وضع

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے صوبہ بھر میں دومراحل میں دو ارب پودے لگانے کے لیے حکمت عملی وضع کرلی ہے جس پر 44ارب روپے کاتخمینہ لگایاگیاہے

اس سلسلہ میں نصف فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی منصوبہ کو قبائلی اضلاع تک وسعت دی جائے گی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں ایک ارب پودے لگائے جائیں گے جن پر بائیس ارب روپے کی لاگت متوقع ہے ضم شدہ اضلاع میں بھی کروڑوں پودے لگائے جائیں گے جن کے لیے سائٹس کاانتخاب جلد کیاجائیگا

ذرائع کے مطابق بلین ٹریز سونامی منصوبے کے لیے حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے دو ارب پودے لگانے پر چوالیس ارب روپے خرچ ہونگے جن میں سے نصف رقم وفاقی حکومت صوبہ کوفراہم کرے گی ذرائع کاکہناہے کہ صوبہ بھر میں مہم کا افتتاح پندرہ فروری کو متوقع ہے جس کے ساتھ صوبہ کے قبائلی اضلا ع میں بھی مہم شروع کی جائے گی